مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظرآوارہ وطن ہونے والے1000 شامی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1000 آوارہ وطن شامی اپنی ان جگہوں پر پہنچ گئے ہیں جنھیں شامی فوج نے داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔شامی ذرائع کے مطابق شامی شہری لبنان کی سرحد یابوس اور اردن کی سرحد نصیب سے شام میں داخل ہوئے ہیں۔
شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظرآوارہ وطن ہونے والے1000 شامی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1886643
آپ کا تبصرہ